شیوساگر (آسام)، 15 ستمبر (ہ س)۔ شیو ساگر ضلع کے بکوٹا کورونگا لائپالنگ علاقے میں او این جی سی کے تیل کے کنویں میں زبردست آگ لگ گئی۔ ذرائع نے پیر کو بتایا کہ آگ کنویں نمبر 135 (2) میں لگی، جہاں پرائیویٹ کمپنی ایس کے پیٹرو ڈرلنگ کر رہی تھی۔
اچانک آگ لگنے سے آس پاس کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام نے ابھی تک کسی جانی یا بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد