دہرادون، 15 ستمبر (ہ س)۔ جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے بنگلورو کے لیے پروازیں آج سے شروع ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی آج جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے بنگلورو کے لیے پرواز کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو کے سی اے ڈی اے) آج سے ہی کیدارناتھ دھام کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات شروع کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق جولی گرانٹ ہوائی اڈے سے بنگلور جانے والی پرواز ہر روز شام 4 بجے دون پہنچے گی اور شام 4:30 بجے واپس بنگلور کے لیے پرواز کرے گی۔ ایئر انڈیا اور انڈیگو کے بعد یہ دون سے بنگلور کے لیے تیسری براہ راست پرواز سروس ہوگی۔
اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو کے سی اے ڈی اے) آج سے کیدارناتھ دھام کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات شروع کر رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر سروس کو چلانے کے لیے چھ کمپنیوں کے سات ہیلی کاپٹر گپت کاشی، سرسی اور پھٹا پہنچ گئے ہیں۔ یو کے سی اے ڈی اے کے سی ای او آشیش چوہان نے کہا کہ کیدارناتھ دھام تک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کی ٹائل پروازیں بھی کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم خراب ہونے پر ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ کیدارناتھ کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات مانسون کے موسم میں تین ماہ کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی