وزیراعظم نے پیرپینتی میں پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا
بھاگلپور، 15 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز پورنیہ سے پیرپینتی میں 2400 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے پیرپینتی ریلوے اسٹیشن پر برہم پتر میل کاٹھہراؤ بھی
وزیراعظم نے پیرپینتی میں پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا


بھاگلپور، 15 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز پورنیہ سے پیرپینتی میں 2400 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے پیرپینتی ریلوے اسٹیشن پر برہم پتر میل کاٹھہراؤ بھی شروع کر دیا گیا۔ برہم پتر میل جیسے ہی پیرپینتی ریلوے اسٹیشن پر پہلی بار رکی، لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں نے اسٹیشن پر جمع ہو کر ٹرین ڈرائیور کو ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا اور نعرے لگائے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ٹھہراؤ سے نہ صرف ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے بلکہ اب انہیں راجدھانی سمیت دیگر بڑے شہروں سے رابطہ قائم کرنے میں بڑی سہولت ہوگی۔ اس سے پیرپینتی اور اردگرد کے علاقوں کی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande