مانسون کی وداعی سے پہلے مدھیہ پردیش میں زبردست بارش متوقع
بھوپال، 15 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان سے مانسون کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور معمول کی تاریخ سے تین دن پہلے اس کی واپسی ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ مانسون اگلے ہفتے سے مدھیہ پردیش سے بھی نکل جائے گا۔ تاہم مانسون کی روانگی سے قبل ریاست بھ
Heavy rain in Madhya Pradesh before monsoon departure


بھوپال، 15 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان سے مانسون کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور معمول کی تاریخ سے تین دن پہلے اس کی واپسی ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ مانسون اگلے ہفتے سے مدھیہ پردیش سے بھی نکل جائے گا۔ تاہم مانسون کی روانگی سے قبل ریاست بھر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ماہر موسمیات ارون شرما کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے کم دباو کے علاقے کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں بارش ہو رہی ہے۔ موسلادھار اور درمیانی بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ فی الحال، شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اڈیشہ کے ساحل پر فعال کم دباو¿ کا علاقہ بارش کی اہم وجہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست میں وقفے وقفے سے ہلکی سے موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔ اس کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ماہر موسمیات اجے شکلا نے کہا کہ کم دباو والا علاقہ پیر تک چھتیس گڑھ کی طرف بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں بارش مزید بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت مانسون کی ٹرف سری گنگا نگر، روہتک، سیونی اور راج نندگاوں سے ہوتے ہوئے کم دباو¿ والے علاقے تک بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جنوب مغربی بہار اور اس سے ملحقہ جھارکھنڈ میں ہوا کے اوپری حصے میں ایک طوفان سرگرم ہے۔ ایک اور ٹرف جنوبی مہاراشٹر تک بنی ہوئیہے، جو چھتیس گڑھ اور ودربھ سے گزرتی ہے۔ وہیں، طوفان کا اثر شمال مشرقی راجستھان کے اوپر ہوا کے اوپری حصے میں دیکھا جا رہا ہے۔ ان تمام موسمی نظام کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں بارش تیز ہونے کا امکان ہے۔

معلومات کے مطابق، بھوپال، رائسین، راج گڑھ، سیہور، ودیشہ، نرمداپورم، ہردا، بیتول، اندور، دھار، جھابوا، علی راج پور، بڑوانی، کھرگون، برہان پور اور کھنڈوا اضلاع میں آج پیر کو بارش متوقع ہے۔

کئی اضلاع میں بارش ہوئی

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو ریاست کے کئی حصوں میں زبردست بارش دیکھی گئی۔ دارالحکومت بھوپال میں دوپہر میں تقریباً ایک گھنٹے تک موسلادھار بارش ہوئی۔ جبل پور، بیتول، پچمڑھی اور راج گڑھ میں بھی اچھی بارش ہوئی۔ نرمداپورم کے اٹارسی میں موسلادھار بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ کھرگون، کھنڈوا، ڈنڈوری، منڈلا، شہڈول، انوپ پور، ساگر، مو¿گنج، سیدھی، سنگرولی، ریوا، ستنا، میہر، پنا، برہان پور، بالاگھاٹ، سیونی، پانڈھرنا، کٹنی اور دموہ سمیت کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مانسون کی روانگی سے قبل ہونے والی یہ بارش خریف کی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی اور آسمانی بجلی گرنے کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔ راجستھان سے مانسون کی روانگی عام طور پر ستمبر کے آخری ہفتے سے شروع ہوتی ہے، لیکن اس بار مانسون تین دن پہلے ہی لوٹ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب مانسون اگلے ہفتے سے مدھیہ پردیش سے بھی نکل جائے گا۔ تاہم اس سے پہلے پوری ریاست میں بارش کا ایک اور دور دیکھا جائے گا۔ بارش کا سلسلہ ریاست کے بیشتر حصوں میں اگلے چار پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande