پولیس تصادم میں چاربدمعاش گرفتار، دو پولیس کی گولیوں سے زخمی ہوئے
غازی آباد، 15 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے غازی آباد ضلع میں پولیس نے اتوار کی رات دو مختلف تھانوں کے علاقوں میں ہونے والے ایک انکاونٹر میں چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران پولیس کی گولیوں سے دوبدمعاش زخمی ہو گئے۔ جرائم پیشہ افراد میں دو شاطرلٹیر
Four criminals arrested in police encounter, 2 injured


غازی آباد، 15 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے غازی آباد ضلع میں پولیس نے اتوار کی رات دو مختلف تھانوں کے علاقوں میں ہونے والے ایک انکاونٹر میں چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران پولیس کی گولیوں سے دوبدمعاش زخمی ہو گئے۔ جرائم پیشہ افراد میں دو شاطرلٹیرے ہیں جبکہ دو گاڑی چور ہیں۔ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اتوار کی رات انکور وہار تھانہ پولیس لال باغ کیکڑو میں چیکنگ کر رہا تھی، جب دو افراد اسکوٹی پر ڈابر تالاب سے لال باغ کی طرف آتے ہوئے دیکھے گئے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ نوجوانوں نے اسکوٹی نہیں روکی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور اسکوٹی موڑ کر بھاگنے لگے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں اسکوٹی چلانے والے شخص کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے اپنا نام یوگیش عرف کاکے ساکن پریم نگر تھانہ کراول نگر بتایا۔ دوسرے گرفتار شخص نے اپنا نام روہن شیو وہار پولیس اسٹیشن کراول نگر دہلی بتایا۔ اے سی پی گیان پرکاش رائے نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کی گئی اسکوٹی کے تعلق سے تھانہ ویوسٹی میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اتوار کی رات ہی، کوی نگر پولیس نے ایک انکاونٹر میں دو بدنام لٹیروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 315 بور پستول، 2 زندہ کارتوس، 315 بور کا 1 خالی کارتوس اور 9 ایم ایم کا 1 خالی کارتوس، پیلی دھات کی چین کا ایک ٹکڑا، 3 مسروقہ موبائل فون اور جرم میں استعمال ہونے والی ایک پلسر موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ اے سی پی بھاسکر ورما نے بتایا کہ انکاونٹر کے دوران کیلا بھٹہ کا رہنے والا سمیر پولیس کی گولی سے زخمی ہوا۔ جبکہ اس کے ساتھی دانش عرف لمبو کو پولیس نے کومبنگ کے بعد پکڑ لیا۔ ان لیٹروں نے 11 ستمبر کو شاستری نگر کے رہنے والے انوج گوئل کی بیوی کے گلے سے چین لوٹ لی تھی۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے شاستری نگر میں ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لی تھی۔ اس کا ایک ٹکڑا ایک راہگیر کو کم قیمت پرفروخت کر دیا تھا اور رقم خرچ کر دی ۔ دونوں نے یہ موبائل کوی نگر اور کوتوالی تھانہ علاقوں میں راہگیروں سے چھین لیا تھا۔ آج وہ چین اور موبائل فروخت کرنے اور کوئی اور جرم کرنے کی کوشش میں تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande