ٹاٹا موٹرس گیٹ کے قریب نوجوان پر چاقو سے حملہ، حالت نازک
مشرقی سنگھ بھوم، 14 ستمبر (ہ س)۔ گووند پور تھانہ علاقہ میں اتوار کو نامعلوم بدمعاشوں نے ٹاٹا موٹرس کے ساو¿تھ گیٹ کے پاس ودیا پتی نگر کے رہنے والے امان پر اچانک تیز دھار ہتھیار (چاپر) سے حملہ کردیا۔ واقعہ اتنی تیزی سے پیش آیا کہ لوگ کچھ سمجھ نہی
ٹاٹا موٹرس گیٹ کے قریب نوجوان پر چاقو سے حملہ، حالت نازک


مشرقی سنگھ بھوم، 14 ستمبر (ہ س)۔

گووند پور تھانہ علاقہ میں اتوار کو نامعلوم بدمعاشوں نے ٹاٹا موٹرس کے ساو¿تھ گیٹ کے پاس ودیا پتی نگر کے رہنے والے امان پر اچانک تیز دھار ہتھیار (چاپر) سے حملہ کردیا۔ واقعہ اتنی تیزی سے پیش آیا کہ لوگ کچھ سمجھ نہیں پائے اور موقع پر افراتفری مچ گئی۔

حملے میں شدید زخمی امن کو فوری طور پر ٹاٹا موٹرز اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال ریفر کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک بتائی ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande