غازی آباد: پولیس انکاونٹر میں 4 شرپسند زخمی
غازی آباد، 14 ستمبر (ہ س)۔ غازی آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ مقابلوں میں چار شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران پولیس کی گولی سے چاروں بدمعاش زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اے سی پی اندرا پورم ابھیشیک سریواستو
انکاونٹر


غازی آباد، 14 ستمبر (ہ س)۔ غازی آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ مقابلوں میں چار شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران پولیس کی گولی سے چاروں بدمعاش زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اے سی پی اندرا پورم ابھیشیک سریواستو نے اتوار کو بتایا کہ اندرا پورم پولیس اسٹیشن ہفتہ کی رات کانوانی پل پر چیکنگ کر رہا تھا۔ تبھی ہنڈن کینال 5/6 کلورٹ کے کنارے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ لیکن موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان باز نہ آئے اور موٹر سائیکل کو تیزی سے پیچھے موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس کے بعد موٹرسائیکل پھسل کر گر گئی۔ اس کے بعد مذکورہ شخص موٹرسائیکل چھوڑ کر پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کرکے فرار ہونے لگا۔ جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی،اس میں فائرنگ کرنے والا بدمعاش شہباز عرف پولی ولد عبدالرحمن سکنہ نند نگری تھانہ نند نگری دہلی زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا۔

اس کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، 01 خالی کارتوس، 01 زندہ کارتوس اور 01 مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

اے سی پی کوتوالی رتیش ترپاٹھی نے بتایا کہ وجے نگر پولیس اور سوات ٹیم کو ایک مخبر نے اس کی اطلاع دی۔کہ چند مشکوک افراد ہنڈن ندی کے پل کی جھاڑیوں میں کسی جرم کی نیت سے بیٹھے ہیں۔ جس پر شہر کے وجے نگر پولس تھانہ اور سوات کی ٹیم نے مشترکہ منصوبہ بندی کرتے ہوئے ہنڈن ندی کے پل کی جھاڑیوں میں چھپے بدمعاش کو ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن وہ نہیں رکا اور اپنا اسکوٹر موقع پر ہی چھوڑ دیا اور اپنا سامان اور بیگ لے کر بھاگنے لگا۔ خود کو پولیس کے گھیرے میں دیکھ کر تینوں بدمعاشوں نے پولیس پارٹی کو مارنے کی نیت سے یکے بعد دیگرے فائرنگ شروع کردی اور موقع سے بھاگنے لگے۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ جس میں تینوں بدمعاش پولیس کی گولیوں سے زخمی ہو گئے۔

زخمی بدمعاشوں میں راجہ عرف مکیش ساکن چنڈوک تھانہ جہانگیر آباد ضلع بلند شہر دیپک عرف لٹن ساکن گائوں کرولا تھانہ پہاسو ضلع بلند شہر اور ونش ساکن گرددھر پورہ وسرکھ گوتم بدھ نگر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے پوچھ گچھ پر بتایا کہ سر ہم نے ایک گینگ بنا رکھا ہے جس میں ہم تینوں مل کر گن پوائنٹ پر بے گناہ لوگوں کو لوٹتے ہیں اور ان کا سامان چھین کر کسی ویران جگہ پر چھوڑ دیتے ہیں اور جو بھی سامان ملتا ہے بیچ دیتے ہیں اور پیسے آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔ تین دن پہلے بھی ہم نے آئی پی آئی ایم کالج کے قریب ایک لڑکے کو لوٹا اور اس سے پہلے بھی ہم نے ڈکیتی کی کئی وارداتیں کیں۔ آج ہم لوٹا ہوا مال آپس میں بانٹ رہے تھے کہ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande