ڈوڈہ پولیس نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات شائع کرنے سے صارفین کو خبردار کیا
جموں، 15 ستمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی خبریں، پرانے ویڈیوز، نفرت انگیز تقریریں یا کوئی ایسا مواد شیئر نہ کریں جو بدامنی یا انتشار کا سبب بن سکے۔
ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا نے کہا کہ بغیر تصدیق شدہ مواد کا اشتراک ایک جرم ہے اور اس پر آئی ٹی ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ضلعی مجسٹریٹ کے سابقہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے عوام کو آن لائن محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی معلومات کو آگے بھیجنے سے پہلے اس کی درستگی کو ضرور چیک کریں اور غلط یا نقصان دہ پوسٹس کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا جاتا ہے اور افواہوں اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوامی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر