ڈوڈہ میں 163 کے تحت عائد پابندیوں کو ہٹایا گیا
جموں، 15 ستمبر (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے سیکشن 163 بی این ایس ایس کے تحت عائد پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے وائی فائی سروسز کی بحالی کا اعلان کیا ہے، جو عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک کی گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ممکن ہوا۔
تاہم، معراج ملک کے آبائی گاؤں تحصیل کاہراہ اور تحصیل چلی پنگل اب بھی سیکورٹی خطرات کے پیش نظر پابندیوں کے دائرے میں قائم ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں، جبکہ علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت آج اسکول کھول دیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جا سکیں۔
یہ پابندیاں 9 ستمبر کو عائد کی گئی تھیں، جب معراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جہاں پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے، وہاں تدریجی طور پر زندگی کی عام روانی بحال کی جا رہی ہے۔ اسکول دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں ۔جبکہ بازار میں دوبارہ رونق بحال ہو گئی ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر