کے ایس ریلیف کی طرف سے بنگلہ دیش، یمن اور لبنان میں عالمی انسانی امداد
ریاض،14ستمبر(ہ س)۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کے ایس ریلیف نے تمام دنیا میں کمزور اور غیر محفوظ طبقات کے لیے صحت، تعلیم اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کی غرض سے تین بڑے اقدامات شروع کیے ہیں۔فرید پور، بنگلہ دیش میں کے ایس ریلیف نے نابیناپن او
کے ایس ریلیف کی طرف سے بنگلہ دیش، یمن اور لبنان میں عالمی انسانی امداد


ریاض،14ستمبر(ہ س)۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کے ایس ریلیف نے تمام دنیا میں کمزور اور غیر محفوظ طبقات کے لیے صحت، تعلیم اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کی غرض سے تین بڑے اقدامات شروع کیے ہیں۔فرید پور، بنگلہ دیش میں کے ایس ریلیف نے نابیناپن اور متعلقہ بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ورلڈ سائیٹ فاو¿نڈیشن (ڈبلیو ایس ایف) کے تعاون سے چھے تا 11 ستمبر سعودی نور رضاکار پروجیکٹ پر عملدرآمد کیا۔

مہم کے دوران ایک رضاکار طبی ٹیم نے 4,054 مریضوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موتیا بند کی 270 سرجریز کیں اور ضرورت مند لوگوں میں 800 چشمے تقسیم کیے۔اسی دوران کے ایس ریلیف نے ابیَن گورنری، یمن میں طلباءمیں سکول بیگ، یونیفارم اور سامان تقسیم کیا۔ یہ امداد عدن، الضالع، لحج اور ابیَن میں 13,509 بے گھر اور مقامی طلباءکے لیے تعلیم کو بہتر بنانے کی غرض سے وضع کردہ ایک منصوبے کا حصہ ہے۔یہ پروگرام سکولوں کو تعلیمی سامان اور حفظانِ صحت کی کٹس بھی فراہم کرتا ہے، اساتذہ کے لیے خصوصی تربیت کا اہتمام اور صحت اور کمیونٹی بیداری کی مہمات چلاتا ہے۔ابیَن کے گورنر میجر جنرل ابوبکر حسین نے نوٹ کیا کہ یہ سامان طلباءکو ضروری حوصلہ افزائی فراہم کرتا ہے اور سیکھنے کا بہتر ماحول پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔الدورہ، لبنان میں کے ایس ریلیف نے 2,000 غذائی ٹوکریاں تقسیم کیں جس سے کمزور ترین خاندانوں کے 10,000 افراد مستفید ہوئے۔ اس غذائی منصوبے کا مقصد بھوک میں کمی کرنا اور معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو غذائی امداد فراہم کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande