قطر کا عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے کے بعد کوئی خلیجی ملک محفوظ نہیں‘
دوحہ،14ستمبر(ہ س)۔قطر نے اسرائیلی حملے کے تناظر میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کرنے کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دوحہ میں حماس کے رہنماو¿ں پر اسرائیل کے حملے کے بعد کوئی بھی خلیجی ریاست محفوظ نہیں۔‘قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماج
قطر کا عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان، ’اسرائیلی حملے کے بعد کوئی خلیجی ملک محفوظ نہیں‘


دوحہ،14ستمبر(ہ س)۔قطر نے اسرائیلی حملے کے تناظر میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کرنے کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دوحہ میں حماس کے رہنماو¿ں پر اسرائیل کے حملے کے بعد کوئی بھی خلیجی ریاست محفوظ نہیں۔‘قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری کے مطابق اتوار اور پیر کو ہونے والے دو روزہ عرب سربراہی اجلاس میں عرب ممالک قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے جبکہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو مسترد کرنے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری کو اجتماعی طور پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اقدامات کا مقابلہ کر کے اس کی روک تھام کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے منگل (9 ستمبر) کو دوحہ پر ایک فضائی حملے میں قطر میں حماس کے سیاسی رہنماو¿ں کو ختم کرنے کے ارادے سے حملہ کیا۔اس حملے کی مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر ایک ایسی کارروائی کے طور پر شدید مذمت کی گئی جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے یہاں تک کے صدر ٹرمپ نے بھی اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قطر کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ایسے حملے دوبارہ نہیں ہوں گے۔قطری وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت حملے کے بعد مکمل چوکس ہے اور نئے اسرائیلی حملےسمیت کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہے۔ترجمان کے مطابق ’حماس کے رہنماو¿ں پر منگل کے روز کیے جانے والے مہلک حملے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کبھی بھی غزہ کے لیے امن معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔‘انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ نیتن یاہو اس وقت کسی کی بات سننے یا منطق کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande