مہاراج گنج، 14 ستمبر (ہ س)۔
اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع کے ٹھوٹھی باڑی پولیس اسٹیشن نے اتوار کو ناگیشور رونیار (36) کے قتل کا انکشاف کیا۔ بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر کے لاش سڑک پر پھینک دی تاکہ حادثہ سمجھ میں آئے۔ پولیس نے ملزم بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سومیندر مینا نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹھوٹھی باڑی تھانہ علاقہ کے گاو¿ں راجا باڑی کے رہنے والے ناگیشور رونیار (36) کی لاش گزشتہ ہفتہ کو پولیس نے برآمد کی تھی۔ والد راج رونیار نے بہو نیہا رونیار پر اپنے بیٹے کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ نیہا اصل میں نیپال کی رہنے والی ہے۔ اس کی شادی کو چھ سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ اس کا گزشتہ ایک سال سے اسی گاو¿ں کے جتیندر کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ جب ناگیشور کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اس کی مخالفت شروع کردی۔ اس پر نیہا اپنے بیٹے کے ساتھ شہر میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔ ناگیشور نے کئی بار اپنی بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے اس کی ایک نہ سنی۔
اپنے شوہر ناگیشور سے جان چھڑانے کے لیے نیہا نے اسے 12 ستمبر کو اپنے گھر بلایا۔ جب ناگیشور گھر پہنچا تو نیہا نے اسے شراب پلا کر نشے میں دھت کر دیا۔ اس کے بعد وہ اس کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر اس کے سینے پر بیٹھ گئی۔ عاشق جتیندر نے ناگیشور کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ لاش کو کئی کلومیٹر دور سڑک پر پھینک دیا گیا تاکہ یہ موت سڑک کے حادثے کی طرح نظر آئے۔ پولیس نے اس سنسنی خیز واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ