لوک جن شکتی پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا عہد لیا گیا
گاوں سلونی ماجری میں منعقد میٹنگ میں یوتھ قومی جنرل سکریٹری راگھو داس کا استقبال کیا گیادیوبند،14 ستمبر(ہ س)۔لوک جن شکتی پارٹی نے اتوار کو گاو¿ں سلونی ماجری میں نو سنکلپ سبھا کا اہتمام کیا۔ اس میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور گاو¿ں گاو¿ں پہنچ
لوک جن شکتی پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا عہد لیا گیا


گاوں سلونی ماجری میں منعقد میٹنگ میں یوتھ قومی جنرل سکریٹری راگھو داس کا استقبال کیا گیادیوبند،14 ستمبر(ہ س)۔لوک جن شکتی پارٹی نے اتوار کو گاو¿ں سلونی ماجری میں نو سنکلپ سبھا کا اہتمام کیا۔ اس میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور گاو¿ں گاو¿ں پہنچ کر لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کی اپیل کی گئی۔یوتھ نیشنل جنرل سکریٹری راگھوداس اگروال نے کہا کہ لوک جن شکتی پارٹی میں عوام کا مفاد محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی محنت کی وجہ سے پارٹی کی حمایت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک لے کر جائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کریں۔ اس دوران کارکنوں نے پارٹی سربراہ چراغ پاسوان کے ہاتھ مضبوط کرنے کا عہد لیا۔ اس موقع پر گاو¿ں والوں اور کارکنوں نے راگھو داس اگروال کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یوتھ ضلع صدر پرویش سینی، مکیش اگروال، آشیش متل، راہل گرگ، نونیت، اجے جاٹاو، راجیو سینی، منیش، راجیو گپتا وغیرہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande