شمالی کوریا جلد ہی جوہری ہتھیاروں اور فوجی طاقت بڑھانے کی پالیسی پیش کرے گا
پیانگ یانگ، 13 ستمبر (ہ س)۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ کم نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں اور فوجی طاقت میں اضافے کی پالیسی جلد منعقد ہونے والے حکمراں کوریا کی ورکرز پارٹی کے اہم اجلاس میں پیش کی
شمالی کوریا جلد ہی جوہری ہتھیاروں اور فوجی طاقت بڑھانے کی پالیسی پیش کرے گا


پیانگ یانگ، 13 ستمبر (ہ س)۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ کم نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں اور فوجی طاقت میں اضافے کی پالیسی جلد منعقد ہونے والے حکمراں کوریا کی ورکرز پارٹی کے اہم اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

سرکاری میڈیا کے سی این اے نے ہفتے کے روز کہا کہ دو دن تک ہتھیاروں کے تحقیقی مراکز کا معائنہ کرنے کے بعد کم نے کہا، قومی دفاع کے تحت جوہری اور روایتی علاقوں سے متعلق سکیورٹی فورسز کی تشکیل کے حوالے سے کوریا کی ورکرز پارٹی کی نویں کانگریس میں ایک منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ کم نے جمعہ کو شمالی کوریا کی فوج کی طرف سے شوٹنگ کی مشق کی جگہ اور اسپتال کی تعمیر کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ غور طلب ہے کہ کم کی گھریلو سرگرمیوں میں یہ اضافہ اس ماہ کے شروع میں ان کے دورہ چین اور وہاں صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن جیسے رہنماو¿ں سے ملاقاتوں کے بعد ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande