نیپال کے صدر کی آئین اور پارلیمانی نظام کو بچانے کی اپیل
کاٹھمانڈو، 14 ستمبر (ہ س)۔ نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے ملک کے آئین اور پارلیمانی نظام کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ صدر پوڈیل نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قدم ملک کے آئین اور پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔ پارلیمن
صدر کی طرف سے جاری کردہ اپیل


کاٹھمانڈو، 14 ستمبر (ہ س)۔ نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے ملک کے آئین اور پارلیمانی نظام کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

صدر پوڈیل نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قدم ملک کے آئین اور پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔

پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف بیشتر سیاسی جماعتوں کے مسلسل بیانات اور صدر پر تنقید کے باعث صدر نے ہفتے کے روز اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ایک اپیل جاری کی ہے۔

صدر پوڈیل نے کہا کہ ملک جس مشکل حالات سے گزر رہا ہے، آئین کو بچانا سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم آئین کو بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ ملک انتہائی غیرمستحکم، مشکل اور خوفناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں یہ قدم آئین کے ساتھ ساتھ پارلیمانی نظام کو بچانے کے لیے بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور پارلیمانی نظام کو بہت ہی سمجھداری سے بچایا جاسکتا ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں دیگر باتوں کو بھول کر حکومت کی اعلان کردہ تاریخ پر انتخابات کرانے میں تعاون کریں۔

صدر رام چندر پوڈیل نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ چھ ماہ کے اندر انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت پر انتخابات کروا کر جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande