کولہا پور میں اشتہاری مجرم مہیش راکھ قتل، ایک شخص شدید زخمی
کولہاپور،
13 ستمبر (ہ س)۔ کولہاپور کے پھولے
واڑی رنگ روڈ پر آج علی الصبح رونما ہونے والے ایک مسلح حملے میں قانون کے ایک
اشتہاری مجرم کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سات سے زائد افراد نے اس پر تیز
دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ اس واقعہ میں ایک اور
نوجوان شدید زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس
نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مہلوک کی شناخت 27 سالہ مہیش راکھ کے طور پر ہوئی ہے۔
حملہ آوروں نے منصوبہ بند طریقے سے اس پر دھاوا بولا جسے ابتدائی طور پر پرانی
دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مہیش رکھ کی موت جائے واردات پر ہی ہو گئی۔
زخمی
نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال کولہاپور منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ فی
الحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم معاملہ کی تفتیش جاری ہے اور ملوث
افراد کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں سرگرم کر دی گئی ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے