بھوجپورہ،13ستمبر(ہ س)۔ بہار میں مجرموں سے اے کے 47 جیسے اسلحہ برآمد ہو رہے ہیں۔ اس بار بھوجپور پولیس نے ہفتہ کے روزکثیر مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ جس کی وجہ سے جرائم پیشہ گروہوں کی ایک بڑی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ ایس ٹی ایف پٹنہ اور شاہ پور تھانہ نے بھی مشترکہ کارروائی میں دو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔شاہ پور تھانہ علاقہ میں چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے پنچم رائے عرف ستیہ جیت رائے (عمر 35 سال) اور انکت کمار (عمر 19 سال) کو گرفتار کیا۔ دونوں کے گھروں سے کثیر مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دونوں کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن اس سے پہلے ہی ایس ٹی ایف نے ان پر چھاپہ ماری کی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے اے کے 47 رائفل (لوڈ)، دو دیسی ساختہ پستول، ایک ریوالور، ایک دیسی ساختہ پستول، ایک بیرل گن، ایک تھانیٹ، پانچ میگزین، 76 زندہ کارتوس اور تین موبائل برآمد کیے ہیں۔ اسلحہ اتنے تھے کہ پولیس کے ساتھ کئی گھنٹے تک مقابلہ کر سکتے تھے۔ چھاپہ ماری میں اے کے 47 کے 22زندہ کارتوس، پستول کے 13 کارتوس اور چار میگزین بھی ملےہیں۔بھوجپور کے ایس پی راج نے کہا کہ گرفتار جرائم پیشہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ اسلحہ کہاں سے لایا گیا اور کس مقصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ انہوں نے اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan