پٹنہ، یکم ستمبر (ہ س)۔ بہار میںگذشتہ دو تین دنوں سے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کا سامنا ہے۔ دریں اثنا بھارتی محکمہ موسمیات نے پٹنہ سمیت 28 اضلاع کے لیے گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ نے سیوان اور گوپال گنج میں موسلا دھار بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ زیادہ تر حصوں میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے۔ یہ انتباہ خلیج بنگال سے آنے والی نمی اور سائیکلونک سرکولیشن کی وجہ سے ہے جو آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمالی بہار کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ اتوار کے روز راجدھانی پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سیلسیس تھا۔ کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ گیا میں زیادہ سے زیادہ 35.1 ڈگری سیلسیس، بھاگلپور میں 33.0 اور 27.9 ڈگری سیلسیس اور مظفر پور میں 32.0 اور 27.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پورنیہ میں درجہ حرارت 35.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ آئندہ تین روز میں درجہ حرارت میں اضافے سے نمی کا اثر بڑھ سکتا ہے اور مانسون آج سے دوبارہ فعال ہونے کا امکان ہے۔
مغرنی چمپارن کے کلیان پور (90.2 ملی میٹر)، پپرا کوٹھی (82.4 ملی میٹر)، کوٹوا (48.2 ملی میٹر)، سگولی (42.8 ملی میٹر)، پتاہی (38.2 ملی میٹر)، سنگرام پور (36.2 ملی میٹر)، رکسول (34.6 ملی میٹر)، موتیہاری (33.2 ملی میٹر) اور مشرقی چمپارن ،ہإ(33.2 ملی میٹر) بارش درج کی گئی۔ سیوان میں 23.4 ملی میٹر، سیتامڑھی کے ڈھینگرا برج میں 20 ملی میٹر، گوپال گنج کے پھلوریا میں 18.8 ملی میٹر، بانکا کے شمبھو گنج میں 18.4 ملی میٹر، گوپال گنج میں 18.2 ملی میٹر، گیا میں 17.2 ملی میٹر، شیوہر میں 6 ملی میٹر ،بکسر کے نواں نگر میں 15.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جنوبی بہار کے اضلاع میں کم بارش ہوئی، لیکن شمالی حصوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan