جموں, یکم ستمبر(ہ س)۔ جموں میں شدید خراب موسم اور راستے میں حفاظتی خدشات کے پیش نظر ماتا ویشنو دیوی یاترا پیر کو مسلسل ساتویں روز بھی معطل رہی۔
کٹرا کے بیس کیمپ پر سنّاٹا طاری ہے جہاں محض چند عقیدت مند یاترا کی بحالی کے انتظار میں موجود ہیں۔
صبح کے وقت موسم میں ہلکی بہتری دیکھنے کو ملی جس سے عقیدت مندوں کی امیدیں پھر جاگ اٹھیں۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے اور یاترا اسی وقت دوبارہ شروع کی جائے گی جب متعلقہ ایجنسیاں مکمل طور پر کلیئرنس دیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر