منبر ومحراب فاونڈیشن انڈیا کے یونٹ کردار فاونڈیشن کے تحت اخلاقی و تعلیمی مقابلوں کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد،یکم ستمبر(ہ س)۔منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے زیر اہتمام قائم کردار فاونڈیشن کے تحت شہر حیدرآباد میںاخلاق و کردار کے ذیلی پینتیس (35)عنوانات پر دو سو اسکولوں کے طلباءو طالبات کے درمیان ایک عظیم الشان تحریری مقابلہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر شہر ک
منبر ومحراب فاونڈیشن انڈیا کے یونٹ کردار فاونڈیشن کے تحت اخلاقی و تعلیمی مقابلوں کا کامیاب انعقاد


حیدرآباد،یکم ستمبر(ہ س)۔منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا کے زیر اہتمام قائم کردار فاونڈیشن کے تحت شہر حیدرآباد میںاخلاق و کردار کے ذیلی پینتیس (35)عنوانات پر دو سو اسکولوں کے طلباءو طالبات کے درمیان ایک عظیم الشان تحریری مقابلہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر شہر کے سات زونز بابا نگر، شاہین نگر، کشن باغ، حسن نگر، چارمینار، گولکنڈہ اور ملک پیٹ کے ایک سو سے زائد اسکولوں کے آٹھ سو منتخب اور ہونہار طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔اخلاق و کردار سے متعلق یہ مقابلے پینتیس مختلف موضوعات محنت، سچائی، امانت داری، غمخواری، عفو و درگذر، نرم دلی، کشادہ نظری، شکرگزاری، احساسِ ذمہ داری، پاکدامنی اور اطاعت وغیرہ جیسے مختلف عناوین پر منعقد ہوئے۔ مقابلہ میں شریک طلباءو طالبات نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے نہ صرف اپنی علمی صلاحیت کو اجاگر کیا بلکہ اخلاقی اقدار کو عملی طور پر پیش کر تے ہوئے نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔ ملک پیٹ کے ایک زون میں منعقد ہ مقابلہ کے دوران مولانا غیاث احمد رشادی صاحب، بانی و محرک منبر و محراب فاونڈیشن انڈیا اور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بنفس نفیس شرکت فرمائی اور شریک طلباءو طالبات کو اپنے دستِ مبارک سے اسنادِ شرکت اور مومنٹو س عطا کیے۔ تمام مقابلوں کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءو طالبات کے لیے۔ بتاریخ ۶۱ستمبر۵۲۰۲ءبروز منگل بمقام میڈیا پلس گن فاونڈری ہال حیدرآباد میںایک خصوصی امتیازی انعامی پروگرام منعقد کیا جائے گا تاکہ ان کی علمی و اخلاقی محنت کو مزید سراہا جا سکے اور دیگر طلباءکو بھی اس جانب ابھارا جا سکے آٹھ سو (800) تحریری پرچوں کی جانچ ممتاز علماءکرام کررہے ہیں اور ہر زون میں درجہ اول، دوم اور سوم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو دلکش انعامات دیے جائیں گے نیز ہر زون کے دس طلباءو طالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا۔یہ بامقصد پروگرام شہر کے تعلیمی ماحول میں تازگی اور روحانی تربیت کی فضا قائم کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا اور نئی نسل کے اندر اخلاقی شعور اور مثبت فکر کو اجاگر کرنے کی ایک کامیاب اور قابلِ قدر کاوش بن گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande