دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی ہیڈکوارٹرسے نئی توقعات
نوشاد منیشیری اور عثمان تامرت نے مسلم لیگ کے قائد ملت سینٹر کا دورہ کےا نئی دہلی،یکم ستمبر(ہ س )۔ دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی ہیڈکوارٹرکا افتتاح ہو چکا ہے اور پارٹی نے یہ طے کیا ہے کہ شمالی ہند میں اپنے پیغام کو مؤثر انداز میں پہنچانے
دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی ہیڈکوارٹرسے نئی توقعات


نوشاد منیشیری اور عثمان تامرت نے مسلم لیگ کے قائد ملت سینٹر کا دورہ کےا

نئی دہلی،یکم ستمبر(ہ س )۔

دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی ہیڈکوارٹرکا افتتاح ہو چکا ہے اور پارٹی نے یہ طے کیا ہے کہ شمالی ہند میں اپنے پیغام کو مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے خصوصی عملی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔فی الحال انڈین یونین مسلم لیگ ملک کے اتحاد میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والی ایک سیاسی تحریک ہے۔ملک کی سیکولر روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کی جدوجہد اور پسماندہ دلت و مسلم عوام کے درمیان جمہوری اقدار کو عام کرنے اور ان کی یکجہتی کو ممکن بنانے پر پارٹی خاص توجہ دے گی۔پارٹی کے سب سے مضبوط ضلعی یونٹ، ملاپرم سے اس نئے اقدام کے لیے ہر ممکن تعاون اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی۔ یہ بات مسلم لیگ کے ملاپرم ضلع کے سیکریٹری نوشاد منیشیری اور عثمان تامرت نے مسلم لیگ کے نیشنل کمیٹی آفس قائد ملت سینٹر کا دورہ کےا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande