جونپور، یکم ستمبر (ہ س)۔ لائن بازار تھانہ علاقہ کے کندھر پور گاو¿ں میں پیر کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے ہیڈ ماسٹر کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور ان کی سونے کی چین چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ سالویشن ہاسپٹل کے سامنے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔
سنتوش کمار یادو جو کہ پرائمری اسکول ا±دپور پولیس اسٹیشن بکسا میں انچارج ہیڈ ماسٹر کے طور پر تعینات ہیں، صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے۔ جب وہ کندھر پور گاوں میں پیدل جا رہے تھے تو نامعلوم بدمعاشوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ گولی لگنے سے زخمی سنتوش کمار کو فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کی نازک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے وارانسی ریفر کر دیا ہے۔
پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واقعہ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ سنتوش کمار یادو نے بتایا کہ پیر کی صبح میں اپنے گاوں کی سڑک پر چل رہے تھے۔ پلسر بائیک پر دو نامعلوم افراد آئے۔ انہوں نے میرے سامنے بائیک روک دی۔ ان میں سے ایک نے میری چین پکڑی اور پستول نکال لیا۔ انہوں نے مجھ سے ہاتھا پائی کی، پھر دوسرے نے مجھے پیر میں گولی مار دی۔
ان لوگوں نے میری دو سونے کی چین جو تقریباً 12 تولے کی ہیں، چھین لی اور بھاگ گئے۔ ان کے چہرے رومال سے ڈھکے ہوئے تھے۔ ان کے چہرے نظر نہیں آرہے تھے۔ ہم نے فوری طور پر 112 پر کال کی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی آیوش سریواستو نے کہا کہ ٹیم کیس کو حل کرنے کے لیے مصروف ہے۔ جلد ہی معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد