فراڈ کیس میں ملزم گرفتار
نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔ شمال مشرقی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن نے کسی اور کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت پرشورام (29) کے طور پر ہوئی ہے۔ سڑک پر ایک راہگیر نے ملزم کو موبائل فروخت کر دیا تھا۔ موبائل لاک تھا لیکن اس
فراڈ کیس میں ملزم گرفتار


نئی دہلی، 3 ستمبر (ہ س)۔

شمال مشرقی ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن نے کسی اور کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت پرشورام (29) کے طور پر ہوئی ہے۔ سڑک پر ایک راہگیر نے ملزم کو موبائل فروخت کر دیا تھا۔ موبائل لاک تھا لیکن اس کے ڈسپلے پر اکاونٹ میں بڑی رقم کا پیغام آیا تھا ۔

کافی کوشش کے بعد بھی ملزم موبائل نہ کھول سکا تاہم ملزم نے سم کارڈ نکال کر اپنے موبائل میں ڈال دیا۔ بعد میں، اس نے متاثرہ کے سم کارڈ سے یو پی آئی پن بنایا اور اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے نکال لیے۔ پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیا۔شمال مشرقی ضلع کے ڈی سی پی آشیش مشرا نے بدھ کو کہا کہ سبولی ایکسٹینشن کے رہنے والے پپو سنگھ نے حال ہی میں سائبر فراڈ کی شکایت درج کرائی ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ 26 جون کو کسی نے اس کا موبائل چوری کر لیا تھا۔اسی دوران اسے معلوم ہوا کہ کسی نے 26 جون سے 28 جون کے درمیان اس کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے نکال لیے ہیں۔دراصل پپو سنگھ کا موبائل نمبر ان کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے منسلک تھا۔ متاثرہ کی شکایت پر سائبر پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تکنیکی نگرانی کی مدد سے پتہ چلا کہ دھوکہ دہی کی رقم کس کھاتے میں پہنچی ہے۔ اس بنیاد پر پولیس نے جھمل کالونی کے رہنے والے ملزم پرشورام کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ پیشے سے ای رکشہ ڈرائیور ہے۔ 26 جون کو اس نے سڑک پر ایک نامعلوم شخص سے موبائل خریدا۔ ملزم نے متاثرہ کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے متاثرہ کا موبائل نالے میں پھینکا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande