ایک لاکھ مالیت کی اسمیک کے ساتھ خاتون سمیت تین گرفتار
بلرام پور، 03 ستمبر (ہ س)۔ بدھ کو، اتر پردیش کے بلرام پور ضلع کی کوتوالی دیہات پولیس نے ایک خاتون سمیت تین لوگوں کو ایک لاکھ روپے کی اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ماضی میں بھی دیگر تھانوں میں فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹن
ایک لاکھ مالیت کی اسمیک کے ساتھ خاتون سمیت تین گرفتار


بلرام پور، 03 ستمبر (ہ س)۔

بدھ کو، اتر پردیش کے بلرام پور ضلع کی کوتوالی دیہات پولیس نے ایک خاتون سمیت تین لوگوں کو ایک لاکھ روپے کی اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ماضی میں بھی دیگر تھانوں میں فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشال پانڈے نے بتایا کہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گاو¿ں دھوسہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ اس دوران دھوسہ گاو¿ں کے رہنے والے کلدیپ پانڈے، اس کی بیوی سندھیا اور وشنو پور کے رہنے والے ددن عرف ددو کو اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم کلدیپ پانڈے نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی سندھیا کے ساتھ مل کر اسمیک کے چھوٹے پیکٹ بنا کر بیچتا ہے۔ اس سے وہ اپنے خاندان کا خرچ چلاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ ددن عرف ددو اسمیک لے کر اس کے گھر آیا تھا جہاں اس نے اسمیک کے دو پیکٹ (کل 10 گرام) 5300 روپے میں خریدے، جس وقت گرفتار کیا گیا وہ الیکٹرانک سکیل سے پیکٹ بنا رہا تھا۔ ملزمان نے برآمد شدہ موبائل فون کو صارفین سے رابطہ کرنے اور ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی استعمال کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ددن عرف ددو اور سندھیا نے بھی اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی دیہات میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande