غازی آباد، 04 ستمبر (ہ س)۔ سواٹ ٹیم دیہی زون اور بھوجپور پولیس اسٹیشن نے بدھ کی رات ایک تصادم کے دوران ایک شاطر لٹیرے کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے 25000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس کی گولی لگنے سے لٹیرا زخمی ہو گیا۔ حال ہی میں اس نے بھوجپور تھانہ علاقے میںلوٹ مارکی واردات کا انجام دیا تھا۔ اس کے قبضے سے01 غیر قانونی پستول 315 بور، 01 خالی کارتوس 315 بور اور 01 زندہ کارتوس 315 بوراور لوٹ کی 6500 روپے کی رقم اور 01 پلسر موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ برآمد کر لی گئی ہے۔
اے سی پی امت سکسینہ نے بتایا کہ بدھ کی رات بھوجپور پولیس اسٹیشن اور سواٹ کی ٹیم پلوتا فضل گڑھ کراسنگ پر چیکنگ کر رہی تھی تاکہ دیہی زون میں جرائم کو روکا جا سکے۔ اس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ایک مشکوک شخص کو پلوتا کی طرف سے آتے دیکھا گیا۔ پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ پولیس ٹیم کو دیکھ کر چوراہے سے مڈیا کی طرف موٹر سائیکل پر تیزی سے بھاگنے لگا۔ پولیس نے اس کا پیچھا کیا تو بارش کے موسم اور پھسلن سڑک کی وجہ سے موٹرسائیکل پھسل کر چوراہے سے کچھ ہی فاصلے پر مڈیا کی طرف جا گری۔ جب پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو خود کو گھیرے میں دیکھ کر اس نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
پولیس ٹیم نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس میں ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گیا۔ جب پولیس نے نوجوان کو پکڑ کر اس سے پوچھ گچھ کی تو گرفتار شخص نے اپنا نام دیویندر ساکن شاہ پور کوٹرا، تھانہ پالی، مکیم پور، ضلع علی گڑھ بتایا۔
پوچھ گچھ کے دوران گرفتار نوجوان نے بتایا کہ اس نے بھوجپور علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ اس سے قبل بھی اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے دیگر اضلاع میںلوٹ مار اور چوری کی وارداتیں کر چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد