فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا
جموں, یکم ستمبر (ہ س)۔ بھارتی فوج نے پیر کو ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق پیر کی علی الصبح بالاکوٹ کے ڈبی گاؤں کے نزدیک سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کی گئی جسے مستعد اہل
LOC. File photo


جموں, یکم ستمبر (ہ س)۔ بھارتی فوج نے پیر کو ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق پیر کی علی الصبح بالاکوٹ کے ڈبی گاؤں کے نزدیک سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کی گئی جسے مستعد اہلکاروں نے بروقت محسوس کرلیا۔

اہلکاروں نے دراندازوں کو للکارا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر وسیع تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande