لاتور ضلع میں جوئے اور سٹہ بازی پر شکنجہ، آٹھ افراد اُدگیر سے ضلع بدر
لاتور، یکم ستمبر (ہ س) مٹکا جوئے کی روک تھام کیلئے پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اُدگیر تعلقہ کے آٹھ افراد کو ضلع بدر کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے کے احکامات پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ سوشانت شندے نے یہ فیصلہ سنایا جس کے
لاتور ضلع میں جوئے اور سٹہ بازی پر شکنجہ، آٹھ افراد اُدگیر سے ضلع بدر


لاتور، یکم ستمبر (ہ س) مٹکا جوئے کی روک تھام کیلئے پولیس نے ایک بڑا

قدم اٹھاتے ہوئے اُدگیر تعلقہ کے آٹھ افراد کو ضلع بدر کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ

امول تامبے کے احکامات پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ سوشانت شندے نے یہ فیصلہ سنایا جس کے

تحت مذکورہ افراد کو دو اور تین ماہ کی مدت کیلئے ضلع کی حدود سے باہر کیا گیا ہے۔

کارروائی کے تحت احمد سورج شیخ اور سہیل

مجمل شیخ کو تین ماہ کیلئے جبکہ کرانتی کمار جوندھالے، وکرم شندے، فیروز شیخ، اجے

کجیواڑ، علیم ڈانگے اور توکارام پنڈ کو دو ماہ کیلئے ضلع بدر کیا گیا۔ یہ کارروائی

API بی ایس کی

سفارش پر عمل میں لائی گئی جسے ودھنا پولیس اسٹیشن کے گائکواڑ، سب ڈویژنل پولیس

افسر اروند رائبولے اور سپونی سنیل گائکواڑ نے مکمل کیا۔ پولیس نے اطمینان ظاہر کیا

ہے کہ یہ کارروائی ضلع میں غیر قانونی جوا بازی کے کاروبار کو روکنے کیلئے مؤثر

ثابت ہوگی اور عوامی امن و قانون کو قائم رکھنے میں مدد دے گی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande