ریاض،31اگست(ہ س)۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں مملکت کے دارالحکومت ریاض میں نویں سرمایہ کاری کا مستقبل اقدام کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ یہ کانفرنس شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوگی۔
سرمایہ کاری کانفرنس 27 سے 30 اکتوبر 2025ءتک جاری رہے گی اور ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو بڑے رہنماو¿ں، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا موقع ثابت ہوگی۔اس موقعے پر عالمی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے ذریعے انسانی ترقی اور پائیدار خوشحالی کے نئے راستے تلاش کر سکیں۔کانفرنس اس وقت کے جدید چیلنجز بالخصوص جدت طرازی کے تضادات پر بھی روشنی ڈالے گی۔ اجلاسوں میں یہ زیرِ بحث آئے گا کہ تکنیکی اور پالیسی تبدیلیاں کس طرح ترقی کی رفتار کو بڑھاتی ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز نئے مواقع کیسے فراہم کرتی ہیں۔ ساتھ ہی جیوپولیٹیکل کشیدگی اور وسائل کی کمی کے عالمی اثرات پر بھی گفتگو ہوگی۔
کانفرنس کے ایگزیکٹو چیئرمین اور مستقبل کی سرمایہ کاری اقدام کے سربراہ رچرڈ اتیاس نے واضح کیا کہ یہ اجلاس نئے خیالات کے تبادلے، اسٹریٹجک شراکت داریوں کے قیام اور خوشحالی و ترقی کی تحریک کا موقع فراہم کرتا ہے۔کانفرنس کا آغاز خصوصی ملاقاتوں سے ہوگا جو بڑے سرمایہ کاروں، ایگزیکٹوز اور پالیسی سازوں کے لیے مخصوص ہوں گی تاکہ گفتگو کو فروغ ملے۔ مرکزی اجلاس 28 اور 29 اکتوبر کو منعقد ہوں گے، جہاں مختلف مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے پیداواری صلاحیت پر اثرات، بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے باوجود دولت کی تشکیل، وسائل کی کمی کے جیو اکنامک اثرات، آبادیاتی تبدیلیاں اور مستقبل کی ورک فورس اور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے درمیان توازن جیسے موضوعات پر بحث کی جائےگی۔کانفرنس 30 اکتوبر کو یوم سرمایہ کاری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس میں اہم معاہدے، نیٹ ورکنگ مواقع، مستقبل کی ٹیکنالوجیز کا جائزہ اور پروجیکٹ حکمت عملیوں کی تلاش شامل ہوگی۔ مزید پروگرامز بعد میں اعلان کیے جائیں گے، جن میں خصوصی ورکشاپس اور نیٹ ورکنگ ایونٹس شامل ہیں۔کانفرنس میں توقع ہے کہ 7500 سے زائد شرکاءاور 600 ممتاز مقررین 250 سیشنز میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام ریاض کو ایک عالمی مرکز کے طور پر مضبوط بنانے میں مدد دے گا دنیا کے مختلف رہنما اور موجدین اپنے وڑن کو عملی حکمت عملی میں بدل سکیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan