نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کی شام جموں پہنچ رہے ہیں۔ یکم ستمبر کو وہ راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر، اعلیٰ انتظامی عہدیداروں سمیت راحت اور بچاو کام میں شامل فوج اور سیکورٹی فورسز کے عہدیداروں کے ساتھ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ موجودہ مانسون کے دوران جموں ڈویژن کے کشتواڑ کے چشوتی، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع میں ماتا ویشنو یاترا مارگ پر بادل پھٹنے اور مٹی کے تودے گرنے سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن