صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی آج میسورآمد
میسور، یکم ستمبر(ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج دو روزہ دورہ پر کرناٹک آ رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دوپہر 3.10 بجے میسور ایرپورٹ پہنچیں گی۔ وزیر اعلیٰ سدھارمیا ان کا استقبال کریں گے۔ شیڈول کے مطابق صدر دروپدی مرمو میسور میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سپیچ ا
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی آج میسورآمد


میسور، یکم ستمبر(ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج دو روزہ دورہ پر کرناٹک آ رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ دوپہر 3.10 بجے میسور ایرپورٹ پہنچیں گی۔ وزیر اعلیٰ سدھارمیا ان کا استقبال کریں گے۔

شیڈول کے مطابق صدر دروپدی مرمو میسور میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف سپیچ اینڈ ہیئرنگ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد رات 8 بجے صدر چامنڈی ہلز پہنچیں گی اور دیوی چامنڈیشوری کے درشن کریں گی۔

حفاظتی اقدام کے طور پر، تھاوریکیٹ سے چامنڈی پہاڑیوں تک عوام کی رسائی پر آج دوپہر 2 بجے سے رات 8.30 بجے تک عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صدر آج رات میسور میں قیام کریں گی۔ صدر جمہوریہ کل یعنی منگل کو شاہی خاندان کی رکن پرمودا دیوی ووڈیار کی دعوت پر میسور محل کا دورہ کریں گی اور اس تناظر میں محل میں عام لوگوں کے داخلے پر آج سے کل دوپہر تک پابندی لگا دی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر میسور شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande