بہار کے کیمور میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت
پٹنہ،یکم ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کیمور ضلع کے موہنیا تھانہ علاقے کے تحت دانیال پور کروئی گاؤں میں پیرکے روز کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین پر اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔ اس حادثے میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چار دیگر شدید طور پر جھلس گ
بہار کے کیمور میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت


پٹنہ،یکم ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کیمور ضلع کے موہنیا تھانہ علاقے کے تحت دانیال پور کروئی گاؤں میں پیرکے روز کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین پر اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔ اس حادثے میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چار دیگر شدید طور پر جھلس گئیں۔ گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔

مرنے والوں میں کماری دیوی (شوہر منوج رام)، پریم شیلا دیوی (شوہر مدن رام)، منگری دیوی (شوہر اشوک رام) کی موت ہوگئی۔ ساتھ ہی میرا دیوی (شوہر روہت رام)، جانکی دیوی (شوہر ہریش چندر)، کنتی دیوی (شوہر شری رام)، گیتا دیوی (شوہر مدن رام) زخمی ہوئے ہیں۔ تمام خواتین کا تعلق ایک ہی گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ گاؤں والوں نے آناً فاناً میں زخمیوں کو موہنیا سب ڈویژن اسپتال پہنچایا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق چار خواتین کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کونسلر گیتا پاسی موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین کی موت اور متعدد زخمی ہو گئیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ڈیزاسٹر ریلیف رقم اور معاوضہ دیا جائے۔

موہنیا تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس حادثے میں تین خواتین کی موت ہوگئی ہے اور پانچ زخمی ہیں۔ مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ موقع پر پہنچنے سرکل افسر نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندانوں کو حکومتی امداد فراہم کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande