وزیر داخلہ نے جموں میں دریائے توی میں سیلاب سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔
جموں, یکم ستمبر (ہ س)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ دریائے توی پر واقع پل اور بکرم چوک پہنچے، جہاں انہوں نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہوئی شد
HM


جموں, یکم ستمبر (ہ س)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ دریائے توی پر واقع پل اور بکرم چوک پہنچے، جہاں انہوں نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہوئی شدید نقصان دہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

افسران کے مطابق وزیر داخلہ نے موقع پر متعلقہ محکموں کے ساتھ گفتگو کی اور سیلاب کے اثرات اور بحالی کے اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے بکرم چوک کے ساتھ ساتھ ملحقہ مقامات پر بھی نقصانات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ امت شاہ اتوار کی شام جموں پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے، جن میں کٹرا شامل ہے، جہاں 26 اگست کو ماں ویشنو دیوی کے قدیم راستے پر بھاری لینڈسلائڈنگ کے سبب 34 یاتری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح کشتواڑ کے چشوتی گاؤں میں بادل پھٹنے کے متاثرہ مقامات کا بھی فضائی سروے متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande