مکان کی دیوار گرنے سے دوشیزہ جاں بحق
امیٹھی، 31 اگست (ہ س)۔ اترپردیش میں امیٹھی ضلع کے منشی گنج تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح ایک مکان کی کچے کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک دوشیزہ کی موت ہو گئی۔ پولیس نے نعش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ تحصیل ٹیم نے جائے وقوعہ کا مع
دوشیزہ


امیٹھی، 31 اگست (ہ س)۔ اترپردیش میں امیٹھی ضلع کے منشی گنج تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح ایک مکان کی کچے کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک دوشیزہ کی موت ہو گئی۔ پولیس نے نعش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ تحصیل ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔

کوتوال شیوکانت ترپاٹھی نے بتایا کہ منوج کمار کا اسرا پور ماجرا ہردویا گاؤں میں کچا گھر ہے، جہاں اتوار کی صبح 5 بجے کچی دیوار گر گئی۔ منوج کی بیٹی دیپیکا (13) ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئی۔ زخمی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں علاج کے دوران ڈاکٹر نے دیپیکا کو مردہ قرار دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے دیپیکا کے گھر میں غم کا ماحول ہے۔

محکمہ ریونیو کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے تاکہ قدرتی آفات سے متعلق قوانین کے مطابق متاثرین کو امداد فراہم کی جا سکے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande