ویمںس کالج کی طالبات کھیلوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں: پروفیسر مسعود انور علوی
علی گڑھ, 29 اگست (ہ س)۔ کھیلوں کے قومی دن پر ویمنس کالج میں اوپن ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ (سنگلز) کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر برج بھوشن سنگھ بطور مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر جمیل احمد بطور مہمانِ اعزازی شریک ہوئے۔ ویمنس کالج کے پ
ویمنس کالج کی طالبات


علی گڑھ, 29 اگست (ہ س)۔

کھیلوں کے قومی دن پر ویمنس کالج میں اوپن ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ (سنگلز) کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر برج بھوشن سنگھ بطور مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر جمیل احمد بطور مہمانِ اعزازی شریک ہوئے۔ ویمنس کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی کی سرپرستی میں منعقدہ اس پروگرام کی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر نازیہ خان، اسسٹنٹ ڈائرکٹر تھیں جبکہ مہوش خان استاد ویمنس کالج بھی موجود رہی، کوآرڈینیٹرز میں آفریں نعیم، نبیلہ خان، اور ساریکا شامل تھیں، جبکہ تقریب کی میزبانی کامنہ اور مہوش نے کی۔

یہ ٹورنامنٹ 30 اگست تک جاری رہے گا، جس میں ایم یو اور ضلع کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کی طالبات شرکت کررہی ہیں۔پروفیسر مسعود انور علوی نے کہا کہ کھیل کے تئیں طالبات میں لگن مسلسل بڑھ رہی یہی وجہ ہے کہ ویمنس کالج کی کئی طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

مہمانِ ِ خصوصی برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ صحت سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے اور کھیل صحت کو بہتر بناتا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ اس میں حصہ داری کریں ۔ مہمانِ اعزازی ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی طالبات کو کھیل کے تعلق سے اہم مشورے پیش کئے۔ فاتحہ ٹیم کو انعام سے نوازا گیا۔۔۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande