اردو اکادمی ، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے جاری
کوئز(سوال و جواب) مقابلے میں سید عابدحسین سینئر سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی نئی دہلی،29اگست(ہ س)۔ اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام آج اردو کوئز مقابلہ برائے سکنڈری و سینئر سکنڈری زمرہ ( نویں تابارہویںجماعت) کا انعقاد ہوا، جس میں 16 اسک
اردو اکادمی ، دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے جاری


کوئز(سوال و جواب) مقابلے میں سید عابدحسین سینئر سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی

نئی دہلی،29اگست(ہ س)۔

اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام آج اردو کوئز مقابلہ برائے سکنڈری و سینئر سکنڈری زمرہ ( نویں تابارہویںجماعت) کا انعقاد ہوا، جس میں 16 اسکولوں کے64 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں، جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سب سے زیادہ شرکت کرنے والے اسکول کو ”بہترین شرکت کرنے والا اسکول“ (Best Participating School) اور سب سے زیادہ انعامات حاصل کرنے والے اسکول کو ”بہترین کارکردگی کا حامل اسکول“ (Best Performing School) کی ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

ا?ج کے مقابلے میں بطور نگراں ڈاکٹر شبانہ نذیر شر یک تھیں جب کہ کوئز ماسٹر کی حیثیت ریشماں فاروقی نے فرائض انجام دیے۔مقابلے کے بعدڈاکٹر شبانہ نذیر نے طلبہ اور اساتذہ کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی، دہلی آپ کو جو یہ اسٹیج فراہم کرتی ہے وہ آپ کی شخصیت کو نکھارنے کے لیے ہوتی ہے۔ یہ آپ کا ٹریننگ گراو?نڈ ہے یہاں آپ کو کھل کر مظاہر کرنا ہے۔ اساتذہ کے ساتھ طلبہ کو بھی مقابلہ جاتی پروگراموں میں کبھی کبھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس سے آپ کو گھبرانا نہیں ہے بلکہ اپنی کوشش او ر لگن کو جاری رکھنا ہے۔ کوشش سے ہی منزل ملتی ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آپ سبھی کو کتاب سے باہر اخبارات اور رسائل میں دلچسپی لینی ہوگی ، نیز لائبریری سے بھی تعلق قائم رکھیے اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔ نیز ادب میں اچھے لوگوں کو پڑھنے کی کوشش کریں اس سے آپ کی اردو اچھی ہوگی اور بولنے کے انداز میں تبدیلی ا?ئے گی اور شخصیت میں نکھار بھی آئے گا۔ آج کے مقابلے میں اول انعام سید عابد حسین سینئر سکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ ، دوم انعام کریسنٹ اسکول موجپور ، سوم انعام جامعہ سینئر سکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ اور رابعہ گرلز پبلک اسکول گلی قاسم جان نے حاصل کیا۔ ان کے علاوہ ، اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول اجمیری گیٹ ، دیو سماج ماڈرن اسکول سکھدیو وہاراور کریسنٹ اسکول دریا گنج نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande