نئی دہلی، 29 اگست(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی اسٹیٹ کا ایک وفد ڈاکٹر شکیل احمد کی قیادت میں ڈاکٹر یوگتا منجال صاحبہ (ڈائرکٹر آیوش، حکومت دہلی) سے ملا اور مرکزی کمیٹی آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جنرل باڈی میٹنگ میں پاس ہوئی تجویز کی روشنی میں مطالبہ کیا کہ اے اینڈ یو طبیہ کالج کے بانی ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی یادگار کے طور پر ایک میوزیم کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے تاکہ نئی نسلوں اور ریسرچ کرنے والوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے۔ واضح ہو کہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں نے بہت سے غیر معمولی کارنامے انجام دیے ہیں اور سب کچھ قوم کے نام وقف کرگئے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ا±ن کی وراثت کو ا±ن کے سب سے اہم کارنامہ اے اینڈ یو طبیہ کالج میں ایک میوزیم قائم کیا جائے۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے موجودہ پرنسپل پروفیسر محمد زبیر کو بھی ڈائرکٹر آیوش کو سونپے گئے میمورنڈم کی کاپی پیش کی اور ا±ن سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔ بھارت میں یہ پہلا انٹیگریٹڈ طبیہ کالج ہے جہاں اس کے قیام سے لے کر اب تک ایک ہی پرنسپل آیوروید اور یونانی دونوں کی ذمہ داری نبھاتاہے۔ یہ بھی واضح ہو کہ آیوروید اور یونانی کے لیے الگ الگ پرنسپل کا شوشہ کچھ ناعاقبت اندیش لوگ چھوڑتے رہتے ہیں جبکہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی منشا ایک چھت کے نیچے ا?یوروید اور یونانی دونوں کی تعلیم ساتھ ساتھ رکھنے کی تھی تاکہ آیوروید اور یونانی کے لوگ مل کر مزید کارنامہ انجام دے سکیں اور انٹیگریشن برقرار رہے۔ وفد میں ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور قاسمی اور ڈاکٹر اطہر محمود شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais