اسلام جمخانہ میں تین ستمبر کو سیرت پر انٹرنیشنل کانفرنس
ممبئی،29 اگست (ہ س)۔ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس ساری کائنات کے لیے رحمت ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے: ”اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر“۔ نبی رحمت کی تعلیمات ہر دور اور ہر انسان کے لیے رہنمائی اور نجات کا ذریعہ ہیں
اسلام جمخانہ میں تین ستمبر کو سیرت پر انٹرنیشنل کانفرنس


ممبئی،29 اگست (ہ س)۔ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس ساری کائنات کے لیے رحمت ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے: ”اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر“۔ نبی رحمت کی تعلیمات ہر دور اور ہر انسان کے لیے رہنمائی اور نجات کا ذریعہ ہیں۔انہی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے اسلام جمخانہ نے چند سال قبل ایک مہم شروع کی تھی، جس کے تحت مسلسل دینی و علمی اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال مہاراشٹر کالج کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جو بدھ،3 ستمبر کو شام کے وقت اسلام جمخانہ ممبئی میں منعقد ہوگی، اس کانفرنس کے لیے مختلف ممالک کے طلبہ و اسکالرس نے حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ پر تحقیقی و تعلیمی مقالات تحریر کیے ہیں۔ ان مقالات کی پیشکش پروگرام کا اہم حصہ ہوگی۔ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے سربراہ اور جامع مسجد بمبئی کے صدر مفتی معروف عالم دین مفتی اشفاق قاضی نے اپنے بیان میں کہا کہ رسول اکرم ? انسانیت کے لیے مینارہ نور ہیں، ان کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مسلمانوں اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں اور اپنے عشق و عقیدت کا ثبوت دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande