چمپاوت، 29 اگست (ہ س)۔ جمعرات کی رات سے مسلسل موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ چمپاوت-ٹنک پور قومی شاہراہ ڈینجر زون سوالہ کے قریب بھاری ملبے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔
اسی دوران ڈھلوان کے درستگی کے کام میں مصروف ایک بڑی مشین پر پتھر گر گیا جس سے مشین آپریٹر انیل زخمی ہو گیا۔ اس کے ہاتھ میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ موقع پر موجود ہل پیٹرول یونٹ کے جوان ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح 4 بجکر 32 منٹ پر ٹپن ٹاپ کے قریب بھاری ملبہ گرنے سے سڑک بلاک ہوگئی جبکہ صبح 6 بجے کے قریب سوالہ ڈینجر زون میں دوبارہ بھاری ملبہ گرنے سے ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی۔ مسلسل بارش اور گرنے والے ملبے کی وجہ سے سڑک کو کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی