وزیراعلیٰ نے ہیرو ایشیا ہاکی کپ 2025 کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ نے ہیرو ایشیا ہاکی کپ 2025 کا افتتاح کیاپٹنہ، 29 اگست(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ضلع نالندہ کے راجگیر اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں ہیرو ایشیا ہاکی کپ-2025 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی تصو
وزیراعلیٰ نے ہیرو ایشیا ہاکی کپ 2025 کا افتتاح کیا


وزیراعلیٰ نے ہیرو ایشیا ہاکی کپ 2025 کا افتتاح کیاپٹنہ، 29 اگست(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ضلع نالندہ کے راجگیر اسپورٹس کمپلیکس میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں ہیرو ایشیا ہاکی کپ-2025 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے راجگیر ہاکی ا سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کھیل دیکھنے والوں اور کھلاڑیوں کا استقبال قبول کیا۔ شائقین سے مکمل طور بھرے ہاکی ا سٹیڈیم میں کھیلوں کے شائقین نے وزیر اعلیٰ کے سامنے ہاتھ ہلا کر اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ انڈیا اور چین کے درمیان میچ سے قبل وزیر اعلیٰ نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران ہندوستان اور چین کے قومی ترانے گائے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے ہندوستان اور چین کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی کھنچوایا۔غور طلب ہے کہ ’نیشنل اسپورٹس ڈے‘ (ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش) کے موقع پر ہیرو ایشیا ہاکی کپ-2025 کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ مردوں کے ہاکی ایشیا کپ 2025 میں آٹھ سرفہرست ایشیائی ممالک – بھارت، جاپان، چین، ملائیشیا، قازقستان، جنوبی کوریا، بنگلہ دیش اور چینی تائپے حصہ لے رہے ہیں۔ راجگیر کے مختلف ہوٹلوں میں کھلاڑیوں کے قیام کے لیے مناسب سہولیات اور سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسپورٹس کمپلیکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے ارکان کے قیام کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس ایونٹ کے تمام میچ راجگیر کے انٹرنیشنل اسپورٹس کمپلیکس کے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جس کا اختتام 7 ستمبر کو ہوگا۔ ہاکی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے بہار کے مختلف اضلاع اور ملک کی مختلف ریاستوں میں ٹرافی گورو یاترا نکالی گئی۔ 7 ستمبر 2025 کو ہونے والے فائنل میچ تک کل 24 میچ کھیلے جائیں گے۔پروگرام سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے راجگیر اسپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر کرکٹ اسٹیڈیم کی جگہ کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر راجگیر کرکٹ ا سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ زیر تعمیر کرکٹ اسٹیڈیم کی 5ویں منزل پر جاکر وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم اور اوپر سے تماشائیوں کے بیٹھنے کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کرکٹ ا سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی موجودہ صورتحال اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیں۔ اس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور ناظرین کی بنیادی سہولیات، میڈیا گیلری کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو ہر ضروری سہولت اور کھلاڑیوں اور کھیل دیکھنے والوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر انداز میں کیا جائے۔پروگرام میںآبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر کھیل سریندر مہتا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری دیپک کمار، جنرل ایڈمنسٹریشن و اسپورٹس محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر، بہار اسپورٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ششیر کمار سنہا، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر ا علیٰ کے سکریٹری کمار روی، بہار ریاستی اسپورٹس اتھارٹی کے جنرل ڈائریکٹر رویندن شنکرن،وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی ڈاکٹر گوپال سنگھ ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم، نالندہ کے ڈی ایم کندن کمار، پٹنہ زون کے انسپکٹر جنرل پولیس جتیندر رانا،پٹنہ کے ایس ایس پی کارتیکے کے شرما ، نالندہ کے ایس پی بھرت سونی سمیت دیگر عوامی نمائندے، سینئر افسران، تمام مسابقتی ممالک کے کھلاڑی اور کھیل سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande