وزن 2026 کا یہ پروجیکٹ میوات کے نوجوانوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا
نئی دہلی،26اگست(ہ س )۔ طویل عرصے سے منتظر وزن اکیڈمک سٹی، جو ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے وزن 2026 پروگرام کا ایک اہم منصوبہ ہے، کا افتتاح 6 ستمبر کو ہریانہ میں میوات کے مرورا میں کیا جائے گا۔یہ منصوبہ ملک کے سب سے زیادہ تعلیمی طور پر پسماندہ علا
وزن 2026 کا یہ پروجیکٹ میوات کے نوجوانوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا


نئی دہلی،26اگست(ہ س )۔

طویل عرصے سے منتظر وزن اکیڈمک سٹی، جو ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے وزن 2026 پروگرام کا ایک اہم منصوبہ ہے، کا افتتاح 6 ستمبر کو ہریانہ میں میوات کے مرورا میں کیا جائے گا۔یہ منصوبہ ملک کے سب سے زیادہ تعلیمی طور پر پسماندہ علاقوں میں شمار ہونے والے میوات کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران الجامعہ اسلامیہ میوات کے آف کیمپس، انڈر گریجویٹ کالج بلڈنگ، طلبہ و طالبات کے لیے ہاسٹلز، اور چراغ مڈل اسکول کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسکالر اسکول اور اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر کی سنگِ بنیاد بھی رکھی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی و سماجی سرگرمیوں کو بھی تقریب کا حصہ بنایا گیا ہے، جن میں ’ترنگ‘ کلچرل فیسٹ، میوات کی رسوئی، اور میوات ہیریٹیج وال شامل ہیں، تاکہ خطے کی ثقافتی رونق کو اجاگر کیا جا سکے۔

میوات جو اکثر نیتی آیوگ کی رپورٹوں میں سب سے پسماندہ اضلاع میں شمار ہوتا رہا ہے، طویل عرصے سے ناخواندگی اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی کمی کا شکار رہا ہے۔ وزن 2026 نے کہا کہ وزن اکیڈمک سٹی کا مقصد اس خلا کو پر کرنا ہے، تاکہ مقامی نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر مندی کی تربیت اور ہمہ جہت ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن نے اس منصوبے کو ایک “طویل عرصے سے خواب کی تکمیل” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ میوات کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، جو تعلیم اور جدت کے ذریعے مقامی برادری کو بااختیار بنائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande