نئی دہلی، 25 اگست (ہ س)۔
جنوبی مشرقی ضلع کے سن لائٹ کالونی تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات جمنا پل سے چھلانگ لگا کر ایک 21 سالہ نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی۔ این ڈی آر ایف اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں مسلسل نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں، لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔
جنوبی مشرقی ضلع کے ڈی سی پی ڈاکٹر ہیمنت تیواری کے مطابق رات تقریباً 11:22 بجے سن لائٹ کالونی تھانے میں پی سی آر کال موصول ہوئی کہ ڈی این ڈی فلائی اوور کے قریب ویڈیو کال کے دوران ایک نوجوان نے جمنا پل سے چھلانگ لگا دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور پی سی آر وین موقع پر پہنچ گئی۔ پل پر سے ایک موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا۔
فون کرنے والی لڑکی سمن نے بتایا کہ متاثرہ ریتک (21) اس کا بھائی ہے، جو اس کے ساتھ قرول باغ کے ایک مکان میں گزشتہ چند ماہ سے رہ رہا تھا اور نوکری کی تلاش میں تھا۔ ریتک کا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا اور وہ گزشتہ 2-3 ماہ سے ڈپریشن میں تھے۔ اتوار کی رات ویڈیو کال پر اپنی بہن کے ساتھ بحث کے دوران اس نے اچانک پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے این ڈی آر ایف، فائر بریگیڈ اور ڈی ڈی ایم اے کو موقع پر بلایا۔ تقریباً 15-20 منٹ میں موٹر بوٹ کی ٹیم نے دریائے جمنا میں تلاش شروع کر دی۔ رات بھر جاری سرچ آپریشن کے باوجود نوجوان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ