اکھلیش کے بیان سے مجرموں کے حوصلے بلند ہوئے، سماج وادی کے مافیا مجھے قتل کر سکتے ہیں : پوجا پال کے سنگین الزامات
لکھنؤ،25 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے چیل اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی پوجا پال، جنہیں حال ہی میں پارٹی سے نکالا گیا ہے، نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ پوجا پال نے کہا کہ
پوجا پال کے سنگین الزامات


لکھنؤ،25 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے چیل اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کی رکن اسمبلی پوجا پال، جنہیں حال ہی میں پارٹی سے نکالا گیا ہے، نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ پوجا پال نے کہا کہ ان کی جان کو ایس پی کے پالے ہوئے مافیا اور غنڈوں سے خطرہ ہے۔ اپنے شوہر راجو پال کے قتل کے درد کو یاد کرتے ہوئے، پوجا پال نے ایک خط کے ذریعے اکھلیش یادو کو مخاطب کیا، جس میں انہوں نے مجرموں کو تحفظ دینے اور خود کو ایس پی سے نکالے جانے کی ایس پی کی پالیسی پر سخت حملہ کیا۔ یہ خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں پوجا نے اپنی حفاظت کو لے کر شدید خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ جب میرے شوہر کا قتل ہوا، اس وقت سماج وادی پارٹی ریاست میں برسراقتدار تھی، اس لیے مجھے خدشہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے زیرسرپرستی پروان چڑھنے والے غنڈے مجھے قتل کر سکتے ہیں۔

پوجا پال نے خط میں لکھا کہ 2005 میں ایس پی کے دور حکومت میں ان کے شوہر راجو پال کا پیچھا کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس وقت پریاگ راج کی اہم سڑکوں پر گھنٹوں تک اے کے 47 سے فائرنگ کر کے دہشت پھیلائی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس پی نے تین انتخابات میں مافیا عتیق احمد کے بھائی اشرف کو امیدوار بنا کر ان کی اور ان کے شوہر کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے مدد کی ضرورت تھی تو ایس پی نے میرے شوہر کے قاتل کو میرے خلاف کھڑا کیا۔ لیکن میرے علاقے کے لوگوں اور پال برادری نے میرا ساتھ دیا اور ایس پی کے مجرم امیدواروں کو شکست دی۔ پوجا نے اس حمایت کے لیے عوام اور پال برادری کا شکریہ ادا کیا۔

پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں انہوں نے کہا کہ ایس پی نے پوجا کو ٹکٹ دے کر ایم ایل اے بنایا، لیکن بی جے پی نے اس کی مخالفت کی، پوجا نے واضح کیا کہ ان کی وزیر بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ میرا مقصد اپنے شوہر کے قاتلوں کو سزا دلانا تھا۔ یوگی حکومت نے مجھے انصاف دیا اور قاتلوں کو کچل دیا۔ لیکن ایس پی آج بھی مجرموں کو پلا کر وہ گناہ کر رہی ہے جسے آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

پوجا پال نے کہا کہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی یا اس کے لیڈروں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی خطرات سے لڑتے ہوئے گزاری ہے۔ میرے علاقے کے لوگ اور اتر پردیش کی انتہائی پسماندہ پال برادری میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ ایس پی کے لیے مجھے ختم کرنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی پالیسیاں سماجی یکجہتی کے لیے مہلک ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande