سری نگر، 25 اگست،(ہ س):۔ سرینگر کے مضافات میں گپکار محلہ نشاط سے چوری کی ایک واردات کی اطلاع ملی ہے، جہاں دو بھائیوں کے گھر سے 16 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ مکان محمد اسلم لون اور ان کے چھوٹے بھائی راحیل گلزار کا ہے۔ واقعہ کے وقت گھر میں مالک کے بیٹے اور اس کے دو دوستوں کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق ان دوستوں میں سے ایک معطل سرکاری ملازم ہے جو اس سے قبل بھی چوری کے ایک مقدمے میں ملزم تھا۔ تینوں کو واقعے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 16 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور کچھ نقدی غائب ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir