کولمبو (سری لنکا)، 20 اگست (ہ س)۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جنوری 2026 میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔ یہ دورہ آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہوگا۔
اس دورے کا آغاز 22 جنوری سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے ہوگا، اس کے بعد 30 جنوری سے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔ اس دورے سے انگلینڈ کو ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ سے قبل برصغیر کے حالات میں کھیلنے کا تجربہ ملے گا۔ انگلینڈ اس سے قبل 2009 اور 2022 میں ٹائٹل جیتا ہے اور اب اس کا مقصد تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا ہے۔
غور طلب ہے کہ انگلینڈ سات سال بعد سری لنکا میں محدود اوورز کی سیریز کھیلے گا۔ آخری دورہ 2018 میں ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے ون ڈے سیریز 1-3 سے جیتی تھی اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیتا تھا۔ T20 فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ 2022 کے ورلڈ کپ (آسٹریلیا) میں ہوا تھا، جہاں انگلینڈ نے گروپ مرحلے کے میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی اور بعد میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
سری لنکا اس سے قبل ستمبر 2025 میں زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی T20I سیریز کھیلے گا، جب کہ انگلینڈ جنوبی افریقہ کے خلاف 10 ستمبر سے کارڈف میں شروع ہونے والی ہوم T20I سیریز کی میزبانی کرے گا۔
مکمل ٹور شیڈول
پہلا ون ڈے – 22 جنوری 2026
دوسرا ون ڈے – 24 جنوری 2026
تیسرا ون ڈے – 27 جنوری 2026
پہلا T20 - 30 جنوری 2026
دوسرا T20 - 1 فروری 2026
تیسرا T20 - 3 فروری 2026
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی