ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ: سوروچی-سوربھ نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ ہندوستانی شوٹنگ جوڑی سوروچی سنگھ اور سوربھ چودھری نے بدھ کو قازقستان کے شیمکنت میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ دونوں کوالیفکیشن میں 578 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر
Asian Shooting Champ: Suruchi-Saurabh win bronze


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ ہندوستانی شوٹنگ جوڑی سوروچی سنگھ اور سوربھ چودھری نے بدھ کو قازقستان کے شیمکنت میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ دونوں کوالیفکیشن میں 578 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے اور طلائی کے تمغے کے لئے ہوئے مقابلے میں تین پوائنٹس سے پیچھے رہ گئے۔ سوروچی نے دونوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 292 پوائنٹس حاصل کیے، جس میں ایک پرفیکٹفرسٹ سیریز بھی شامل ہے۔

دوسری طرف سوربھ نے 286 پوائنٹس حاصل کئے۔پہلے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں، اس جوڑی کا مقابلہ چینی تائپے کے لیو ہینگ -یو اور ہسی ژیانگ- چن سے ہوا۔ بالآخر، ہندوستانی جوڑی نے 17-9 کے اسکور کے ساتھ آسانی سے جیت حاصل کی۔

ایران کے ہانیہ روستمیان اور واحد گولخندن نے کانسے کا دوسرا تمغہ جیتا جبکہ جنوبی کوریا نے چین کے خلاف طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande