گاندھی نگر، 20 اگست (ہ س)۔
گجرات کے مہسانہ ضلع کے نوجوان کھلاڑی جیش جگدیش بھائی سوتھار نے نیپال میں 15 اگست سے 17 اگست تک منعقد ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں طلائی تمغہ جیتا ہے، انہوں نے 53 کلوگرام باڈی ویٹ کیٹیگری کے تحت بینچ پریس ایونٹ میں 75 کلوگرام وزن اٹھا کر سب کی توجہ مبذول کرائی۔ ہندوستان سمیت پانچ ممالک کے درمیان منعقدہ اس مقابلے میں جیش نے پہلا مقام حاصل کیا۔
جیش نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے میں میڈل جیت کر بہت خوش ہوں۔ میرا خاندان اور گاو¿ں کے لوگ بھی فخر اور خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اس کامیابی میں میرے خاندان اور میرے کوچ دیویہ بھائی پٹیل نے بہت تعاون کیا ہے۔
جیش ستار اس وقت مہسانہ کے قریب گنپت یونیورسٹی میں کمپیوٹر انجینئرنگ میں ڈپلومہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ گزشتہ ایک سال سے پاور لفٹنگ میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ کھیل کے لیے ان کا جذبہ، نظم و ضبط اور مسلسل مشق نے انھیں آج بین الاقوامی سطح پر کامیابی دلائی ہے۔ کھیل کے دوران ان کی کارکردگی کو دیکھ کر مقابلے کے مقام پر موجودشائقین میں جوش و خروش کا ماحول تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ