آسٹریلیا کے وزیراعظم کو ’کمزور‘ قرار دینے پر نیتن یاہو کو تنقید کا سامنا
سڈنی،20اگست(ہ س)۔آسٹریلیا نے بدھ کے روز اسرائیلی رہنما بنجمن نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنہوں نے آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کو کمزور قرار دیا۔ آسٹریلیا کے ایک اہم وزیر نے کہا ہے کہ طاقت اس سے کہیں زیادہ ہے کہ ’آپ کتنے لوگوں کو اڑا سکتے ہیں۔‘کئی
آسٹریلیا کے وزیراعظم کو ’کمزور‘ قرار دینے پر نیتن یاہو کو تنقید کا سامنا


سڈنی،20اگست(ہ س)۔آسٹریلیا نے بدھ کے روز اسرائیلی رہنما بنجمن نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنہوں نے آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کو کمزور قرار دیا۔ آسٹریلیا کے ایک اہم وزیر نے کہا ہے کہ طاقت اس سے کہیں زیادہ ہے کہ ’آپ کتنے لوگوں کو اڑا سکتے ہیں۔‘کئی عشروں سے آسٹریلیا نے خود کو اسرائیل کا قریبی دوست قرار دیا ہے لیکن گذشتہ ہفتے کینبرا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے یہ تعلقات تیزی سے کشیدہ ہو گئے ہیں۔نیتن یاہو کی طرف سے منگل کی رات لفظی جنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور انہوں نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز کو اسرائیل کو دھوکہ دینے والا ایک کمزور سیاست دان قرار دیا۔آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے بدھ کو کہا کہ یہ 'غصے کا اظہار کرنے والے' ایک مایوس لیڈر کی نشانی ہے۔برک نے قومی نشریاتی ادارے اے بی سی کو بتایا، طاقت کا اندازہ اس بات سے نہیں لگایا جاتا کہ آپ کتنے لوگوں کو (بم دھماکوں میں) اڑا سکتے ہیں یا کتنے بچوں کو بھوکا رکھ سکتے ہیں۔آسٹریلیا 1950 کے عشرے تک ہولوکاسٹ کی ہولناکیوں سے فرار اختیار کرنے والے یہودیوں کے لیے پناہ گاہ تھا۔ایک دور میں اسرائیل سے باہر کہیں بھی ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں کی سب سے بڑی فی کس آبادی میلبورن شہر میں تھی۔جب آسٹریلیا نے اس سال ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تو نیتن یاہو مشتعل ہو گئے تھے۔اس فیصلے کے بعد سے نو دن کے دوران آسٹریلیا اور اسرائیل کے تعلقات میں تنزلی آئی ہے۔آسٹریلیا نے پیر کے روز نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد کے رکن اور انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی سیاست دان سمچا روتھمین کا ویزا بھی یہ کہہ کر منسوخ کر دیا کہ ان کا طے شدہ تقریری دورہ تقسیم پیدا کرے گا۔جوابی کارروائی منگل کے روز بھی جاری رہی جب اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے کینبرا کے سفارتی نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیئے۔اس کے بعد نیتن یاہو کے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کیا گیا۔ تاریخ وزیرِ اعظم البانیز کو اس بات پر یاد رکھے گی کہ وہ: ایک کمزور سیاست دان ہیں جنہوں نے اسرائیل کو دھوکہ دیا اور آسٹریلیا کے یہودیوں کو تنہا چھوڑ دیا، انہوں نے ایکس پر کہا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande