امریکی ایلچی نے اسرائیل سے غزہ کی جنگ فوراً ختم کرنے کا کیا مطالبہ
واشنگٹن،20اگست(ہ س)۔مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کی جنگ روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ثالثی ممالک اب بھی غزہ میں جنگ بندی اور حماس و اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق نئی تجویز پر اسرائی
امریکی ایلچی نے اسرائیل سے غزہ کی جنگ فوراً ختم کرنے کا کیا مطالبہ


واشنگٹن،20اگست(ہ س)۔مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کی جنگ روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ثالثی ممالک اب بھی غزہ میں جنگ بندی اور حماس و اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق نئی تجویز پر اسرائیلی جواب کے منتظر ہیں۔وٹکوف نے بدھ کو امریکی چینل فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ 20 قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس واپس لایا جانا چاہیے، اسی طرح مناسب تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور تباہ حال فلسطینی علاقے کی تعمیر نو کی جانی چاہیے۔انھوں نے زور دیا کہ غزہ کی جنگ کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ختم ہونا چاہیے۔

امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تمام قیدی غزہ سے واپس لائے جائیں۔اسرائیلی ذرائع نے منگل کی شام بتایا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس ترمیم شدہ تجویز کو مسترد کرنے کی طرف مائل ہیں جسے قطر اور مصر کی کوششوں کے بعد حماس نے منظور کیا تھا۔ تاہم ایک سرکاری اسرائیلی ذریعے نے اشارہ دیا کہ اگر صدر ٹرمپ کہیں تو نیتن یاہو ممکنہ طور پر اس معاہدے کو مسترد کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے منگل کو وزیر دفاع یسرائیل کاتز کو غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ پیش کیا۔ ادھر فوجیوں اور اضافی دستوں کی بڑی تعداد اس کارروائی کی تیاری کے لیے جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔ فی الحال اسرائیل تباہ شدہ غزہ کی پٹی کے 75 فی صد سے زیادہ حصے پر قابض ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande