ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، بمراہ اور کلدیپ کی واپسی
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے منگل کو یو اے ای میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے لیے بھارت کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ہیرو جسپریت بمراہ اور اسپنر
Team India for Asia Cup 2025, Bumrah & Kuldeep return


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے منگل کو یو اے ای میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے لیے بھارت کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ہیرو جسپریت بمراہ اور اسپنر کلدیپ یادیو کی ایک سال سے زائد عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شریس ایئر کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

بمراہ نے آخری بار جون 2024 میں ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا، جہاں انہوں نے 2/18 کے شاندار اعداد و شمار کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی تاریخی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہیں اس ٹورنامنٹ کا پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔ تاہم وہ انجری اور ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ سے دور ہیں۔

سوریہ کمار یادیو کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔ گل کی بھی ٹی 20 فارمیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ اس پر کپتان سوریہ کمار نے کہا کہ جب گل نے آخری بار ٹی20 کھیلی تھی تو وہ نائب کپتان تھے، اس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی وجہ سے انہیں زیادہ مواقع نہیں ملے، ہمیں خوشی ہے کہ ان کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹیم سلیکشن کے حوالے سے سوریہ کمار نے ابھیشیک شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ٹیم کوبلے بازی کے ساتھ گیندبازی کے متبادل بھی دیتے ہیں۔ تاہم ٹیم کمبی نیشن کی وجہ سے کچھ کھلاڑیوں کو باہر کرنا پڑا۔ تاہم، دھماکہ خیز اوپنر یشسوی جیسوال کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے، لیکن انہیں اسٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

ہندوستان کی ایشیا کپ 2025 ٹی20 ٹیم

سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو، سنجوسیمسن(وکٹ کیپر)، ہرشت رانا، رنکو سنگھ۔

اسٹینڈ بائی کھلاڑی- پرسدھ کرشنا، واشنگٹن سندر، ریان پراگ، دھرو جوریل، یشسوی جیسوال۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande