نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا منگل کو اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل کو سلیکٹرز نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں نوجوان بلے باز شفالی ورما کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے، جب کہ تیز گیند باز رینوکا ٹھاکر نے ٹیم میں شاندار واپسی کی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستانی خواتین ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ کپتان ہرمن پریت کور نے ٹیم کمبی نیشن پر کہا کہ ہمارے پاس پاور پلے میں رینوکا اور کرانتی ہیں، سری چرانی، دیپتی اور رادھا سلوگ اوورز میں بولنگ کر سکتی ہیں، جب کہ سنیہ رانا درمیانی اوورز میں ہیں، ہم زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنا چاہتے تھے، ہمارا مقصد تسلسل برقرار رکھنا تھا۔رینوکا کی واپسی پر چیف سلیکٹر نیتو ڈیوڈ نے کہا، رینوکا ہمارے لیے ایک قیمتی کھلاڑی رہی ہیں۔ وہ چوٹ اور نگل کی وجہ سے باہر ہوگئی تھیں، لیکن اب وہ پوری طرح دستیاب ہیں۔ یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے اور ٹیم میں ان کا ہونا بہت اچھا ہے۔
ہندوستان کا 15 رکنی دستہ:
ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، پرتیکا راول، ہرلین دیول، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، یستیکا بھاٹیہ، دیپتی شرما، امنجوت کور، رادھا یادو، اسنیہ رانا، اروندھتی ریڈی، این چرن سنگھ، این چرنک، تھارا سنگھ۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑی: تیجل ہاسبنیس، پریما راوت، پریا مشرا، اوما چھتری، مینو منی اور سیالی ستگھرے
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan